جناب سب سے پہلے تو ہم بات کریں گے کہ آزادی ہوتی کیا ہے۔ آزادی نعمت تو ہے لیکن اس کا مطلب کیا ہے اس کا مقصد کیا ہے؟ آزادی سے مراد ہے کہ ہمارا اپنا نظام ہو، ہمارے اپنے قوائد و ضوابط ہوں جن کے تحت ہم اپنی زندگی گزار سکیں۔ آزادی اس فرد کی ضرورت ہوتی ہے جو یہ جانتا ہے کہ جیا کیسے جاتا ہے ،جو یہ جانتا ہے کہ ترجیحات کا تعین کیسے کیا جاتا ہے، جو یہ جانتا ہے کہ اپنے قوائد و ضوابط پر عمل کس طرح کیا جاتا ہے ، جو یہ جانتا ہے کہ آزادی کیا ہے۔
آج تک اس دنیا میں جتنی ترقی ہوئی ہے وہ آزاد قوموں کی وجہ سے ہوئی ہے غلام قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔
تو ابھی ہمیں اپنا جائزہ لینا ہے آیا ہم آزاد ہیں یا نہیں، جیسا کہ اوپر بیان کیا کہ آزاد قوموں کےاپنے آصول ہوتے ہیں اگر اس بات کو آگے لے کر فیصلہ کیا جائے تو پتا چلتا ہے ہمارا تو اپنا قانون ہی نہیں، ہم تو بیرونی قرضوں میں بیرونی امداد کے مستحق ہیں ہمارا تو اپنا سلیکا ہی نہیں ہے۔ ہم تو اوروں کی نقل کر رہے ہیں جبکہ ہم نعرہ لگاتے ہیں ہم آزاد ہیں۔۔
آزادی ایک طرح کی خود مختاریت ہوتی ہے جو کہ ابھی ہم میں نہیں ہے اس لیے ہم آزادی کی اس نعمت سے محروم ہیں بظاہر تو آزاد ہیں لیکن اندر سے ابھی غلام ہیں۔
August 14, 2019
Tags :
New post
,
Urdu Articals
,
Urdu Posts
,
UsamaCH
,
اردو مضامین
Subscribe by Email
Follow Updates Articles from This Blog via Email
No Comments