Welcome

اس پیج سے آپ کو بہت اچھی اچھی معلوماتی چیزیں ملیں گی اس لیے اس کو ہر وقت چیک کرتے رہیں تا کہ آپ سے کچھ مس نہ ہو جائے۔ شکریہ

Sunday, August 11, 2019

thumbnail

ہماری اخوت

 ہماری اخوت

کہا جاتا ہے کہ نصف صدی پہلے کا مسلمان ایسا نہیں تھا۔ وہ آج کے مسلمان سے قدرے مختلف تھا وہ درد دل رکھنے والا،وہ اپنے بھائی کو دیکھ کر خوش ہونیوالا ، وہ اپنے بھائی کی ترقی سے لطف اندوز ہونے والا، وہ اپنے بھائی کے ساتھ دکھ سکھ میں شریک ہونیوالا تھا۔ لیکن آج یہ حالت کیسے ہوگئ آج کیسے ایک بھائی امیر اور ایک غریب ہوگیا، کیسے آج ایک بھائی روتا اور دوسرا ہنستا نظر آتا ہے کیسے آج دو بھائیوں میں تکرار اور جھگڑا نظر آتا ہے۔ ان سب سوالوں کا جواب صرف اور صرف ایک لفظ پر مشتمل ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ کا میری اس رائے سے اختلاف ہو لیکن 70 فی صد سے زیادہ آپ کے جواب میں بھی میرا جواب ہی شامل ہو۔ تو جناب وہ لفظ وہ وجہ لالچ ہے اس کے سوا کچھ نہیں، ہر کوئی ترقی کرنا چاہتا ہے اس کے لیے اپنے بھائی کو چاہے اسے مارنا پڑے، بیچنا پڑے یا دھوکہ دینا پڑے۔ میں یہاں صرف سگے بھائی کی بات نہیں کر رہا بلکہ جس مزہب کے ہم پیروکار ہے اس نے ہم سب مسلمانون کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا ہے ،علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کے بارے میں کیا کہا تھا

اخوت اس کو کہتے ہیں چبھے کانٹا جو کابل میں 
تو ہندوستان کا ہر پیرو جواں بیتاب ہو جائے

 یہ وہ مسلمان تھا جو حقیقی مسلمان تھا آج کا مسلمان ترقی کے لالچ سے داغ دار ہو چکا ہے ،اور یہ بات کفار بھی جانتے ہیں بلکہ اس نے تو آزما رکھا ہے برما ،فلستین اور اب کشمیر پر ظلم و ستم کر کے ،دنیا میں صرف پاکستان ہی اسلامی ملک نہیں ہے دنیا میں کل 54 اسلامی ممالک ہیں ۔ اب مجھے بتائیں کشمیر،برما اور فلستین پر کس اسلامی ملک نے کوئی عملی کارنامہ سرانجام دیا ہوں، جناب کس اسلامی بھائی ملک نے اپنے مفاد کو چھوڑ کر کسی دوسرے اسلامی ملک میں سرمایا کاری یا صرف خالی دورہ کیا ہو۔ کونسا ایسا اسلامی ملک ہو جس نے کسی دوسرے  اسلامی ملک کی خاطر جنگ لڑی ہو۔ میرا سوال ہے ہم پاک چین دوستی کی بجاے پاک عرب دوستی کی مثال ہون نہین دیتے۔ ہم نے پاک ترقی دوستی نعرہ تو کبھی نہیں لگایا۔ ہم نے پاک ایران نعرہ تو کبھی نہیں لگیا۔ 
باتیں تو اتنی ہیں کہ مین لکھتے لکھتے تھک جاوں اور آپ  پڑھتے پڑھتے۔ قصہ مختصر مسلمانون نے اپنا عروج سے زوال تک کا سفر کود شروع کیا ہے اور آج تک اسی سفر کو بڑی تیزی سے جاری کیے ہوئے ہیں جبکہ کفار عالم آج بھی متحد ہے اور اپنے مقاصد کو پورا کرنے میں ہے۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو


(اسامہ چوہدری)

Subscribe by Email

Follow Updates Articles from This Blog via Email

No Comments

Search This Blog

muzpakistan. Powered by Blogger.